سردار اختر جان مینگل کوئٹہ پہنچ گئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل ہفتے کے روز کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئے ، انھیںائیر پورٹ سے سخت سکیورٹی میں انکی رہائش گاہ تک لایا گیا جہاں انہوں نے پارٹی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں ۔