چکوال، متحدہ مجلس عمل ضلع چکوال کا پہلا باضابطہ مشاورتی اجلاس

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:22

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل ضلع چکوال کا پہلا باضابطہ مشاورتی اجلاس ہفتے کے روز دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے اشر ف آصف، جمیعت علمائے اسلام ف کے مولانا عطاء الرحمن قاسمی، تحریک اسلامی ساجد نقوی گروپ، جمیعت الحدیث اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طورپر طے پایا کہ آنے والے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائیگا اور ملک میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔اجلاس میں مختلف امیدواروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔