کمپیوٹرکی مدد سے زبان وبیان کی تربیت کے حوالہ سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکو ل حویلیاں میں سرکاری اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشا پ

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:23

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) کمپیوٹرکی مدد سے زبان وبیان کی تربیت کے حوالہ سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکو ل حویلیاں میں سرکاری اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشا پ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ماسٹرٹرینرگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ نمبر 2منڈیاں کے پروفیسر رستم نے مختلف سرکاری سکولوں کی خواتین اورمرد اساتذہ کو کمپیوٹر کی مدد سے زبان وبیان کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورہ میں جدید طرز تعلیم کے ذریعے ہی مستقبل کے معماروں ملک کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے۔

اساتذہ کی تربیت کا اہتمام اپنی مدد آپ کے تحت کیا گیا ہے۔تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول حویلیاں کے پرنسپل منیر احمد نے ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر ورکشاپ کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس تربیت سے بھرپور استفادہ اٹھاتے ہوئے طلبہ کو کمپیوٹر کی مدد سے تعلیم فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :