Live Updates

ن لیگ عوام سے باقی پارٹیاں اوپرسے حکم لینے والی ہیں،نوازشریف

سراج الحق نےبتا دیا سنجرانی کوووٹ دینےکاحکم اوپرسےآیا،ن لیگ ایسی قوتوں سے ہدایت نہیں لیتی،جنہوں نےبلوچستان میں اسمبلی الٹائی،مشکل وقت ضرورہے،لیکن ایسابندہ نہیں چھوڑکربھاگ جاؤں،عمران بھی بتائیں تیرکوووٹ دینےکاحکم کس نے دیا؟ قائد ن لیگ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اپریل 2018 20:28

ن لیگ عوام سے باقی پارٹیاں اوپرسے حکم لینے والی ہیں،نوازشریف
لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام سےباقی پارٹیاں اوپرسےحکم لینے والی ہیں،سراج الحق نےبتادیا کہ سنجرانی کوووٹ دینےکاحکم اوپرسےآیا، ن لیگ ایسی قوتوں سے ہدایت نہیں لیتی،جنہوں نےبلوچستان میں اسمبلی الٹائی،مشکل وقت ضرورآیا ہے، لیکن ایسابندہ نہیں کہ چھوڑکربھاگ جاؤں،عمران بھی بتائیں کہ تیرکوووٹ دینے کاحکم کس نے دیا؟ انہوں نے آج لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کا مجھ پر مقدمہ بنایا گیا ہے کیا پہلے کسی پر ایسا مقدمہ قائم ہوا؟ جبکہ مجھ پرکرپشن کا بھی کوئی الزام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم صاف اور شفاف انتخابات کی طرف جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو برابری کا موقع ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن سے زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ ایسی نگران حکومت ہونی چاہیے جس پر کسی کا دباؤ نہ ہو۔ نوازشریف نے کہا کہ میری تو زبان بندی کردی گئی ہے۔ عوام الیکشن کو ریفرنڈم سمجھ کر اس میں حصہ لیں۔ الیکشن میں مسلم لیگ ن کوووٹ دیں اورمسلم لیگ ن حقداربھی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان سے پوچھیں کیا اُن کے ممبران نے تیرپرمہرنہیں لگائی؟ سینیٹ الیکشن میں کیا ہوا سراج الحق نےکل بتا دیا۔ سراج الحق نے بتایا کہ سنجرانی کوووٹ دینے کا حکم اوپرسے آیا۔ انہوں نے کہا کہ باقی پارٹیاں اوپرسےحکم لینےوالی ہیں لیکن ن لیگ عوام سے حکم لیتی ہے۔ ن لیگ دوسری قوتوں سے ہدایت نہیں لیتی۔ جنہوں نے بلوچستان میں اسمبلی الٹائی اور سنجرانی کو چیئرمین بنوایا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک مشکل وقت میرے اوپرضرورآیا ہے۔ میں اس طرح کا بندہ نہیں ہوں کہ چھوڑکربھاگ جاؤں۔ یہ پاکستان کو کس طرف لےکرجائیں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ عمران خان سے پوچھیں تیرپرمہرلگائی ہےتو کس کےحکم پر لگائی؟ عمران خان نام لیں انہیں زرداری نے کہا یا کسی نے اوپرسے حکم دیا تیرکو ووٹ دو۔ مزید برآں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی زیرصدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کا لندن میں حسن نواز کے دفتر میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان قائد ن لیگ نوازشریف سے نگراں سیٹ اپ پربات چیت کی گئی۔اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حسن نواز کے دفتر سے روانہ ہوگئے ہیں۔ حسن نواز نے بتایا کہ ووٹ کو عزت دو،یہی میاں صاحب کا نعرہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات