ملک میں آسٹریلین فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،محمد ملک

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:36

ملک میں آسٹریلین فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،محمد ملک
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر محمد ملک نے کہا ہے کہ ملک میں آسٹریلین فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب انویٹیشنل آسٹریلین فٹ بال لیگ کپ آئندہ ماہ مئی میں گوجرنوالہ میں کھیلی جائے گی۔

جس میں ملک بھر سے سے ٹیمیں حصہ لیں گی، انہوں نی کہا کہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کہ پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو چین میں کھیلے جانے والے شنگھائی کپ بھیجا جائیگا جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان میں نائب صدر کی خالی نششت پر رانا محمد افضل کو منتخب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب، کشمیر، گلگت اور اسلام آباد ایسوسی ایشنز کے انتخابات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ سندھ، بلوچستان اور جیبر پختونخوا کی ایسوسی ایشنز کے انتخابات آئندہ چار سے چھ ہفتوں میں مکمل کرلئے جائیں گے، اجلاس میں آسٹریلین فٹ بال لیگ کے سیکرٹری جنرل طبیب محمود چٹھہ نے گذشتہ سال کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ اسلام آباد انٹر سکول انڈر 16 کپ اگست میں ہوگا۔

اجلاس میںآسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر محمد ملک ، سیکرٹری جنرل طیب محمود چٹھہ کے علاوہ پنجاب کے صدر مرزا جہانگیر بیگ، اسلام آباد کے صدر کرنل (ر) امجد پرویز، آزاد جموں و کشمیر کے صدر سید آصف حسین ( ایڈیشنل چیف سیکرٹری آذاد جموں و کشمیر )، اسلام آباد کے سیکرٹری ارشد جاوید، محمد وکیل فنانس سیکرٹری اے ایف ایل پاکستان، احمد کمال بٹ لیگل ایڈوائزر، محمد طارق جوائنٹ سیکرٹری ، مدثر نذیر رکن مجلس عاملہ اور ڈاکٹر افضل بابر، صدر پرائیوٹ سکول نیٹ ورک نے شرکت کی۔