ایچ اینڈ ایچ منی ایکسچینج کمپنی نی3خواتین سمیت10افراد کے لئے عمرے کے ٹکٹ اور موٹر سائیکل کے انعام کا اعلان کردیا

ایک وژن کے ساتھ چل رہے ہیں اور بنیادی مقصد ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے اور بیرون ملک سے رقم بجھوانے اور یہاں پر وصول کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، چیئرمین حاجی ہارون

ہفتہ اپریل 20:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) ایچ اینڈ ایچ منی ایکسچینج کمپنی نے اندرورن وبیرون ملک رقوم بجھوانے والی3خواتین سمیت10افراد کے لئے عمرے کے ٹکٹ اور موٹر سائیکل کے انعام کا اعلان کردیاہے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے 10خوش نصیبوں میں انعامات تقسیم کرنے کے لئے مقامی ہوٹل میںتقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں ایچ اینڈ ایچ کے چیف ایگزیکٹو یوسف راجہ ، چیئر مین حاجی ہارون ، صدر سہیل کیسٹ ،منیجر عابدسمیت ورکروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حاجی ہارون نے کہاکہ ایک وژن کے ساتھ چل رہے ہیں اور بنیادی مقصد ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے اور بیرون ملک سے رقم بجھوانے اور یہاں پر وصول کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر منی ایکسچینجرز کو بھی ایسے اقدام اٹھانے ہوں گے ۔اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے انعام جیتنے والوں میں راحت بی بی ، محمد عامر ، کاشف ، ناہید کوثر، محمد آصف ، محمد نواز ، طاہر کمال، اقصیٰ صدیق ، محمد ندیم اور عدنان سعید شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :