اٹک: پولیس تھانہ بسال کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 4 کھلاڑی گرفتار 2 بھاگنے میں کامیاب

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:52

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) پولیس تھانہ بسال کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ ،دوران چھاپہ 4 کھلاڑی گرفتار 2 بھاگنے میں کامیاب ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک عبادت نثار صاحب کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بسال سب انسپکٹر سہیل انجم کی زیر نگرانی سب انسپکٹرمحمد اسلم ،سب انسپکٹر املاک احمد،اے ایس آئی کریم نواز معہ ملازمان تھانہ بسال نے دوران گشت ریلوے پھاٹک تھٹہ کے قریب بذریعہ ڈولی دانا قماری بازی میں مصروف خالد محمود ولد گلاب خان ،فاروق علی ولد عبدالحکیم اقوام کھٹٹر سکنائے پنڈ سلطانی ، نثار احمد ولد لعل خان قوم اعوان سکنہ دومیل ،شاکر ایوب ولد ایوب خان سکنہ تھٹہ کو موقع پر قابو کر لیا جبکہ موقع سے مسمیان نزاکت علی ولد محمد علی سکنہ تھٹہ، محمد فیاض ولد محمد یوسف سکنہ مڑیالہ بھاگنے میں کامیاب ہو گئے موقع سے آلات قماربازی داؤ پر لگی نقد رقم , موبائل فون اور موٹر سائیکل ٹوٹل مالیتی 83400 روپے پولیس نے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر لیاعوام نے اٹک پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا

متعلقہ عنوان :