شورکو ٹ چھائو نی: پیر محل ٹوبہ روڈ پر پر واقعہ جھنگ پھاٹک عوام کیلئے درد سر بن گیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:58

شورکو ٹ چھائو نی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) شورکوٹ چھائونی پیر محل ٹوبہ روڈ پر پر واقعہ جھنگ پھاٹک عوام کیلئے درد سر بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھائونی پیر محل ٹوبہ روڈ پر واقع جھنگ ریلوے پھاٹک سنگل ہونے کی وجہ سے عوام کیلئے درد سر بن گیاٹرین کی آمداور بھاری ٹریفک کی وجہ سے میلوں لمبی لائن لگ جاتی ہیںاس لمبی لائن میں اکثرایمبولینس بھی پھنس جاتی ہیں جس کی وجہ سے مریضوںکو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔

اسی وجہ سے اکثر اوقات بڑھے ٹرا لے اور ٹرک وغیرہ بھی حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ شہریوں چوہدری محمد بلال، چوہدری مقصود ،افتخار احمد،میاں تنویر،طاہر اقبال،کاشف اور سماجی حلقوں کے نمائندوں نے ریلوے کے اعلی حکام سے گذارش کی ہے کہ پھاٹک کو ڈبل لین کیا جائے۔تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو سکے

متعلقہ عنوان :