سرگودھا:مالی سال کی آخری سہ ماہی آن پہنچی

شادی ہالوں اور بین کی گئی ہائوسنگ سکیموں کی طرف سے سیلز ٹیکس کی ادائیگی اور نہ ہی دیگر قوائد و ضوابط پورے کئے جا سکے جس پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے حتمی کاروائی کا فیصلہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:00

سرگودھا:مالی سال کی آخری سہ ماہی آن پہنچی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) مالی سال کی آخری سہ ماہی آن پہنچی،مگر شادی ہالوں اور بین کی گئی ہائوسنگ سکیموں کی طرف سے سیلز ٹیکس کی ادائیگی اور نہ ہی دیگر قوائد و ضوابط پورے کئے جا سکے جس پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے حتمی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی سیلز ٹیکس کی ادائیگی اور متعلقہ کارپوریشنز و دیگر محکموں کے قوائد و ضوابط پورے نہ کرنے پر قبل ازیں 40سے زائد ہائوسنگ سکیموں پر بین لگاچکی ہے ، اسی طرح مختلف مقامات پر وشادی ہالوں،کمرشل عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے ، رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیاںگزرنے پر مالکان جن میں منتخب بلدیاتی نمائندے اور سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں کو وارننگزجاری کرتے ہوئے کئی مرتبہ مہلت دی گئی مگر یہ مہلت کارکر ثابت نہ ہو سکی اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی رفتار حسب سابق سست روی کا شکار رہی ، جس پرگزشتہ روز ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ کی طرف سے ٹیمیں تشکیل دے کر تادیبی کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے