سرگودھا:سرگودھا ریجن میں کمیونٹی بیسڈ فیملی ویلفیئر سنٹرز کے قیام کا منصوبہ اپنی افادیت پیدا نہ کر سکا

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) سرگودھا ریجن میں کمیونٹی بیسڈ فیملی ویلفیئر سنٹرز کے قیام کا منصوبہ اپنی افادیت پیدا نہ کر سکا جس کے باعث سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ،ذرائع کے مطابق ان سنٹروں پر مطلوبہ کیڈرز کے ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ سے لے کر ان کے انتظامی امور ایک سال گزرنے کے باوجود معمول پر نہیں آ سکے ،سہولیات کا مسئلہ بھی درپیش ہے جبکہ اب تک جتنی بھرتی کی جا چکی ہے وہ سیاسی کوٹہ سسٹم کے تحت عمل میں لائی گئی، جن کی کارکردگی میں بہتری اور حکومتی اہداف کی تکمیل ضلعی حکام کیلئے چیلنج بن چکی ہے ، اور حکومت کا یہ منصوبہ آغاز میں ہی فلاپ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ،جس پر گزشتہ روز پراجیکٹ ڈائریکٹر کی طرف سے ضلعی افسران کی عدم توجہی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سختی سے ہدایت کی ہے کہ سنٹرز کو مکمل فعال بناکر حکومتی اہداف کی تکمیل نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے

متعلقہ عنوان :