سرگودھا:حکومتی اقدامات کے باوجود سرگودھا شہر میں متعدد خستہ حالی پرانی رہائشی عمارتیں انتہائی خطرناک حالت کو پہنچ چکی

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) حکومتی اقدامات کے باوجود سرگودھا شہر میں متعدد خستہ حالی پرانی رہائشی عمارتیں انتہائی خطرناک حالت کو پہنچ چکی ہیں،جبکہ متعلقہ ادارے کاغذی کاروائی میں مصروف ہیں جنکی غفلت کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے۔ تفصیل کے مطابق شہر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹائون و دیگر مقامات ، سرکاری ورہائشی علاقوں میں متعدد رہائشی عمارتیں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں، ایسی اکثر عمارتوں میں دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے شہری کرایہ پر رہنے پر مجبور ہوتے ہیں، شہر کے عین بیچ انبالہ مسلم ہائی سکول سمیت بلاک نمبر 1 کے گرلز ہائی سکول کی عمارتیں انتہائی خطرناک حالت کا شکار ہیں، ان سکولوں میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہین، جبکہ اندرون شہر کے بلاکوں میں بھی درجنوں خستہ حال رہائشی عمارتیں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں، انتظامیہ کی بار بار کوشش میں لانے کے باوجود تا حال ان پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

پرانے سکولوں کی خستہ حال بلڈنگوں کو پینٹ وغیرہ کر کے اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دی جاتی ہے، انتظامیہ کے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کے امکانات ہیں، شہریوں نے اعلیٰ حکام کو اس اہم مسئلہ کو عملی طور پر حل کرنے کی اپیل کی ہی

متعلقہ عنوان :