ٹھٹھہ: آتشزدگی کے نتیجے میں دو گھر جل کر راکھ

اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ عملہ نہ پہنچنے کے خلاف متاثرین کا احتجاج

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:04

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) آتشزدگی کے نتیجے میں دو گھر جل کر راکھ، اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ عملہ نہ پہنچنے کے خلاف متاثرین کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے نواحی علاقے پٹھان کالونی میں آگ لگنے کے نتیجے میں دو مکینوں عبداللہ جان اور زمان جان کے گھر اور ان میں موجود فرنیچر، برقی آلات، کپڑے، اناج اور دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پاکر قریب واقع دیگر مکانات کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچا لیا، دریں اثنا بروقت اطلاع ملنے کے باوجود بلدیہ ٹھٹھہ کا فائر بریگیڈ عملہ نہ پہنچنے کے خلاف آگ سے متاثرہ مکینوں نے ٹھٹھہ- سجاول روڈ پر دھرنا دیکر انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی اور دونوں جانب چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تاہم بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ مرزا ناصر علی بیگ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے جس کے بعد وہ منتشر ہوگئے۔

#