سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں82 عطائیوں کیخلاف کارروائی

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے شہر میں43 اور دوسرے اضلا ع میں 39اڈے سربمہرکر دیئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:04

سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں82 عطائیوں کیخلاف کارروائی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روزپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی82اتائیوں کے بند کر دیے،جن میں لاہور کے 43اتائی بھی شامل ہیں۔صوبائی دارلحکومت میں 108علاج گاہوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور 43کو اتائیت کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے جمعہ کی شام کو دوسرے اضلاع میں کی گئی کارروائی کے دوران 39اڈوں کو سربمہر کیا تھا جبکہ 64علاج گاہوں پر چھاپہ ماراتھا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیمیں 14 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کررہی تھیں اوران ٹیموں نے چنیوٹ،ملتان،اٹک،گوجرانوالہ،گجرات،وہاڑی،لیہ،رحیم یار خان،نارووال، قصور،خوشاب،لاہور،بہاولنگر اور لودھراں کے مختلف علاقوں میں پانچ روزمیں1,289جگہوںپرچھاپے مارے۔ان میں سی492پر اتائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیا گیا ہے۔