پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے زیر اہتمام ہماری صحت ہمارا مستقبل کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:07

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی(پی پی ایچ ای) میں’’ہماری صحت ہمارا مستقبل ‘‘کے عنوان سے فوٹو گرافی مقابلہ کا اہتمام کیاگیا اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی ، جس میں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ خواجہ عمران نذیر ،اور ڈاکٹر شبانہ حیدر ممبر ہیلتھ ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی شرکت کی -یہ مقابلہ سالانہ عالمی صحت کے دن کی مناسبت سے منعقد کیاگیا جس کا مقصد نوجوانوں میں صحت سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینا ، پبلک ہیلتھ سے متعلق نوجوانوں کا نقطہ نظر وضح کرنا اور انہیں پنجاب کے لوگو ںکی صحت اور بہبود کے فروغ اور تحفظ کی ضرورت کا احساس دلانا تھا - تقریب میں پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے بھی شرکت کی -پنجاب بھر میں مختلف پبلک اور نجی یونیورسٹیوں کے انڈر گریجوایٹ اور گریجوایٹ طلباء نے اس مقابلہ میں حصہ لیا - 1000 سے زائد انٹریز وصول ہوئیں جن کا جائزہ ماہرین فوٹو گرافرز کے پینل نے کیا - سنان طارق نے پہلی ، محمد انیق ظفر ملک نے دوسری اور ڈاکٹر مہرین حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی-صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں - یہ ضروری ہے کہ نوجوان نسل درپیش ترقیاتی چیلنجز سے اچھی طرح باخبر رہیں او رپنجاب کی عوام کی صحت و سلامتی کے تحفظ اور فروغ میں اہم کردار ادا کریں -تقسیم انعامات کی تقریب سے ممبر ہیلتھ ڈاکٹر شبانہ حیدر او رچیف ایگزیکٹو آفیسر PPHA ڈاکٹر شبنم سرفراز نے بھی خطاب کیا -آخر میں انعامات تقسیم کئے گئے -

متعلقہ عنوان :