صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نوابانوالہ میں مسیحی برادری کی تقریب میں کل بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے

ہفتہ اپریل 21:09

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نوابانوالہ میں مسیحی برادری کی ..
فیصل آباد۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں کل اتوار 22 اپریل کو نوابانوالہ میں مسیحی برادری کی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل ڈاکٹر محمد الیاس ‘ وائس رانا مظفر خاں دیگر بلدیاتی نمائندے و پارٹی کارکن بھی موجود ہونگے ۔ اس موقع پر مسیحی برادری کی طرف سے حلقہ پی پی 114 میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جائے گا ۔