ڈائریکٹر کالجز کا گورنمنٹ ملت ڈگری کالج غلام محمد آباد کا دورہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:09

فیصل آباد۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد عالم نے گورنمنٹ ملت ڈگری کالج غلام محمد آباد کا دورہ کیا اور انتظامی وتدریسی امور کاجائزہ لیا۔پرنسپل ادارہ منیر جہاں ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کالجز نے کالج میں صفائی ستھرائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی کوافزائش کا موقع نہ ملے۔انہوںنے کہا کہ طالب علموں کو بامقصد اورمعیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رہے ۔انہوں نے کالج کی مجموعی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :