ایس او پی پر عمل درآمدنہ کرنے پر کسی بھی ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ اپریل 21:09

لیہ۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی رہائشی سہولیات کے لیے کمرشل ہاوسنگ سوسائٹیوں کے لیے وضع کردہ ایس او پی پر عمل درآمدنہ کرنے پر کسی بھی ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے ڈی سی جی محبوب احمد،ایکسین ہائی وے محمد ارشد،ڈی ڈی پلاننگ عرفان انجم،ایکسین ایم سی اعجازملغانی،ملک غلام رسول،ڈی ڈی ہاوسنگ،ڈی ایس پی اعجاز حسین ودیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہر رہائشی سکیم میں سٹرکوں کی مناسب چوڑائی،پبلک پارک ،پبلک بلڈنگ ،،کھیل کا میدان ،قبرستان کے لیے جگہ ،پارکنگ ایریاطے شدہ معیارکے مطابق ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ سکیموں میںناکاسی اور فراہمی آب کا منظم نظام ترتیب دیاجائے اور مین سڑکات سے مقررہ معیار کے مطابق فاصلے پر ہائوسنگ کالونیاں ترتیب دی جائیں۔

اجلاس میں نئی ہاوسنگ سکیموں کی منظوری کے لیے کمیٹی بنائی گئی جس میں کمشنر ڈی جی خان ڈویژن کے تین نمائندے بھی شامل ہوں گے ۔کمیٹی ہاوسنگ سکیم کے لیے دی جانے والی درخواستوں ومتعلقہ محکموں کے این او سی کے جائزہ کے بعد پلان کی منظوری کے لیے اپنی سفارشات ڈی پی ڈی سی میں پیش کریں گے جس کے بعد ہاوسنگ سکیم کی منظوری دی جائے گی۔