جنسی ہراسگی کے الزامات، گلوکارہ رابی پیرزادہ نے علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان جاری جنگ کو سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 اپریل 2018 20:40

جنسی ہراسگی کے الزامات، گلوکارہ رابی پیرزادہ نے علی ظفر اور میشا شفیع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) جنسی ہراسگی کے الزامات کے معاملے کو گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات پر گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ اصل معاملہ کیا ہے۔ لیکن علی ظفر اور میشا شفیع جب بھی ایک دوسرے کیساتھ دیکھے گئے، دونوں کے درمیان کوئی سب کچھ ٹھیک ہی محسوس ہوا۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا مزید کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان جاری جنگ سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ ہے۔