قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی جسٹس اظہر سلیم بابر کی بیٹی کی شادی میں شرکت

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:10

باغ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) قائمقام وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری طارق فاروق نے گزشتہ روز آزاد جموں و کشمیرہائی کورٹ کے جسٹس اظہر سلیم بابر کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی جس کے لئے قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر مظفرآباد سے باغ آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس ایم تبسم آفتاب ،جسٹس صاحبان ہائی کورٹ، وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ،وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس ،سابق وزیر حکومت راجہ محمد یٰسین صاحب ،سپریم کورٹ آزاد کشمیر و ہائیکورٹ کے وکلاء صاحبان ضلع باغ کے انتظامیہ کے آفسران ،باغ ،مظفرآباد اور راولاکوٹ سے بڑی تعداد میں عدلیہ کے آفیسران اور وکلاء اور دیگر احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔