نواز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نیب طلبی پر پیش نہ ہوئے

ہفتہ اپریل 21:11

نواز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نیب طلبی پر پیش نہ ہوئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے رائے ونڈ روڈ سے جاتی امراء تک سڑک کی غیر قانونی تعمیر کیس میں نیب طلبی پر پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے علاج کی غرض سے لندن میں موجودگی کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف کیس میں پیش نہ ہوسکے۔ نیب لاہور کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو نیب کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے طلبی کا سمن بھجوایا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔نیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے بطور وزیراعظم 1998ء میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امراء تک سڑک تعمیر کروائی اور انہی کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھ گئی۔