چوہدری نثار شہبازشریف کو نئی پارٹی بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں، ڈاکٹرعاصم

نواز شریف کیلئے صرف اتنا کہوں گا جیسی کرنی ویسی بھرنی، رہنما پیپلزپارٹی

ہفتہ اپریل 21:11

چوہدری نثار شہبازشریف کو نئی پارٹی بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں، ڈاکٹرعاصم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ چوہدری نثار شہباز شریف کو نئی پارٹی بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ہفتہ کوکراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ چوہدری نثار نے شہباز شریف کو بڑے بھائی سے الگ ہونے کا کہا ہے اور انہیں ایک نئی پارٹی بنانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

صحافی نے جب سوال کیا کہ شہباز شریف تو پہلے ہی مسلم لیگ (ن)کے صدر ہیں نئی پارٹی کی کیا ضرورت ہے جس کے جواب میں ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ مطلب مائنس نواز شریف،، یہ میں کہہ رہا ہوں اور بھی لوگ یہی کہہ رہے ہیں جب کہ نواز شریف کے لئے صرف اتنا کہوں گا کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔۔ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاکہ ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں اس جگہ تک نہیں پہنچ پائیں گے جس جگہ وہ پیپلزپارٹی میں تھے کیونکہ جو پیپلزپارٹی چھوڑتا ہے اسکا نام ویسے ہی نہیں رہتا۔