رسالپور میں چار سالہ بچہ پستول چل جانے سے موقع پر جاں بحق

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:12

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) رسالپور میں چار سالہ بچہ پستول چل جانے سے موقع پر جاں بحق پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فدا حسین ولد فقیر گل ساکن رسالپور بارہ بانڈہ نے تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بڑا بیٹا اپنے گھر میں سفیدی رنگ کررہاتھااُس دوران میں دُکان سے سامان لے کر آرہاتھا کہ مجھے فائرنگ کی آواز سنائی دی میں فوراًً گھر پہنچا اور جب دیکھا تو میر ا چار سالہ بیٹا صدیق خون میں لت پت زخمی حالت میں پڑا تھا میںاُس کو ہسپتال لے جارہا تھا کہ میرا بیٹا راستے میں دم توڑ دیا ۔

فدا حسین نے پولیس کوبتایا کہ بعد میں مجھے معلوم ہو ا۔ کہ کمروں میں سفیدی رنگ کے دوران کمروں کے سارا سامان باہر چار پائی میں پڑی ہوئی تھی ا ور اس میں پستول بھی موجود تھی جس کے ساتھ میرا چار سالہ بیٹا صدیق کھیل رہاتھا ۔پستول چل جانے سے میرا بیٹا لگ کر جاں بحق ہوگیا۔رسالپورپولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔