سویٹ ہوم خیرپور میں 100 سے زائد سویٹ چائلڈ بہترین دینی،دنیاویا ورسائنسی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، مختار ابڑو

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:12

خیرپو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال اینڈ کوآرڈی نیٹر سویٹ ہوم خیرپور مختیار ابڑو نے کہا ہے کہ سویٹ ہوم خیرپور میں 100 سے زائد سویٹ چائلڈ بہترین دینی،دنیاویا ورسائنسی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف کھیلوں میں بھی حصہ لیتے ہیں جو کہ انکی صحت میں بہتر بنانے کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

سوئیٹ ہوم ہمار لیے ایک خدمت کا ذریعہ ہے ہمیں مل جلھ کر ان سویٹ بچوں کی خدمت کرنی چائیے اور یہ مستقبل کے معمار ہیں۔میرے لیے یہ بچے میری اولاد کی طرح ہیں ان کی خوشی میں میری خوشی ہے اور اللہ پاک سے یہ دعا ہے کہ اللہ پاک ان سویٹ بچوں کو کسی دکھ کا سایا بھی نہ لگنے دیں۔

متعلقہ عنوان :