پاکستان کے دفاع اور سالمیت کیلئے حکومت ا ور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہر مرحلے میں بھر پور تعاون کرینگے،ہتھیار ڈالنے والے فراریوںکی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ اپریل 21:23

ڈیرہ بگٹی۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) ڈیرہ بگٹی میں 20سے زائد فراریوں نے صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی ،فرنٹیر کور کے حکام اورضلعی انتظامیہ کے آفیسروں کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی میں ہونے والی ایک تقریب میں ہتھیار پھینکنے اورقومی دھارے میں شمولیت کرنے والے فراریوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پچھلی زندگی پر ندامت ہے وہ آئندہ پاکستان کے دفاع اور سالمیت کیلئے حکومت ا ور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہر مرحلے میں بھر پور تعاون کرینگے۔

متعلقہ عنوان :