آر پی او راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان کا متعدد پولیس افسران و اہلکاران کے تبادلوں کا حکم

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے متعدد پولیس افسران و اہلکاران کے تبادلوں کا حکم جاری کر دیا جس کے تحت سب انسپکٹر سجاد الحسن کوبصورت ٹریننگ کورس تبادلہ ضلع راولپنڈی،اعجاز شاہ سب انسپکٹر کا تبادلہ ضلع جہلم جبکہ سب انسپکٹر امجد علی کا تبادلہ ضلع راولپنڈی سے آر پی او دفتر راولپنڈی کر دیاجبکہ عوامی شکایات پر طویل عرصہ سے چکوال او ایس آئی برانچ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عرفان حیدر اور کانسٹیبل واجد جاوید کا تبادلہ او ایس آئی برانچ چکوال سے ضلع راولپنڈی کرنے کا حکم دیا ہے تمام افسران واہلکاران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پرنئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :