راولپنڈی، ریجن کے 157جوانوں پر مشتمل اینٹی رائٹ فورس کے دوسرے دستے کی تربیت مکمل

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) راولپنڈی ریجن کے 157جوانوں پر مشتمل اینٹی رائٹ فورس کے دوسرے دستے کی تربیت مکمل ہو گئی ہے جن کی پاسنگ آئوٹ پریڈ پولیس لائن نمبر 1میں منعقد ہوئی ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن بیوروسکندر حیات نے سلامی لی پاس آئوٹ ہونے والے 157جوانوں پر مشتمل فورس کو مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی جنہیں 15دن کا کورس کرایا گیا اینٹی رائٹ فورس میں تربیت حاصل کرنے والوں میںراولپنڈی سے 95،اٹک سے 20،جہلم ،چکوال سی21,21جوان شامل ہیں اس موقع تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے مجمع خلاف قانون کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی مظاہرہ بھی پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :