پاکستان تحفظ موومنٹ ریلی کل نکالی جائے گی‘خان سید مہمند

چارسدہ اڈے سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ریلی غلنئی روانہ ہو گی‘ ملک رحمان

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان تحفظ موومنٹ خوگا خیل کے زیر اہتمام کل بروز اتوار22 اپریل کو صبح7 بجے چارسدہ اڈے سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ریلی غلنئی کی طرف روانہ ہو گی جس میں ہزاروں افراد شرکت کرکے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کریں گے ریلی کی قیادت ملک خان سید مہمند اور ملک رحمان کریں گے ملک خان سید نے کہا ہے کہ ملک میں امن و سکون ہے اور اس کے پیچھے پاک افواج کی لازوال قربانیاں ہیں ‘ پاک فوج کے شہداء نے اپے خون کی قربانیاں دیکر امن بحال کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی عزت پر حرف نہیں آنے دینگے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک خان سید نے کہا ہے کہ ریلی کے غلنئی پہچنے پر جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے قبائی عمائدین خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :