شہداء قوم کے ما تھے کا جھو مر ہوتے ہیں ان کے اہل و عیال کی کفا لت سے اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل ہو تی ہے، شیخ عامر مجید

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) شہداء قوم کے ما تھے کا جھو مر ہوتے ہیں ان کے اہل و عیال کی کفا لت سے اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل ہو تی ہے جبکہ زندہ ہوںملک اور قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فوج اور محکمہ پو لیس کے شہدا ء کے اہل و عیال کی خوشیوں اور غم میں برا بر کا شریک ہوں ڈی پی او اٹک نے محکمہ پو لیس کے شہداء کی بیٹیوں کی اپنی سر پر ستی میں رخصتی کی جو روایت قائم کی ہے اس کی سابق ادوار میں مثال نہیں ملتی ولیمہ کے اخراجات بر داشت کر کے مجھے دلی سکون ملاہے یہ سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار مغل اعظم شادی ہال و ٹیو لب مارکی کے منیجنگ ڈا ئریکٹر شیخ عا مر مجید نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوٹک عبادت نثار نے محکمہ پو لیس کے افسران و اہلکاران جنہوں نے ملک اور قوم اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جانوں کے نذرا نے پیش کیئے ان کی بیٹیوں کی اپنی قیادت میں رخصتی کے فرائض باپ بن کر ادا کیئے انہوں نے اس کار ثواب میں مجھے بھی شامل کیا میں نے شہدا ء کی بیٹیوں کو اپنی بیٹیاں سمجھتے ہیں ان کی دعوت ولیمہ کے اخراجات خود بر داشت کیئے جس سے مجھے دلی سکون ملا انہوں نے کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں پاک فوج اور پو لیس کے اہل و عیال کے غم و خوشی میں شریک ہو نگا اور ہر طرح کے اخراجات بر داشت کر نے کا عام اعلان کر تاہوں ۔

متعلقہ عنوان :