اٹک: نا زیبا الفا ظ کسنے اور سکول طالبات کو چھیڑنے پر دو نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ اپریل 21:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) نا زیبا الفا ظ کسنے اور سکول طالبات کو چھیڑنے پر دو نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق عبدالغفار ولد عبداللہ جی ساکن ملہو ابرا ہیم آباد اٹک نے تھا نہ رنگو میں بیان کیا کہ میری بیٹی گور نمنٹ ہائی سکول ملہو میں زیر تعلیم ہے جبکہ ریاست خان ولد موسیٰ خان اور محمد رحیم ولد کرم خان سکنا ئے دہیہ کی بیٹیاں بھی اسی سکول میں زیر تعلیم ہیں ہم روزانہ صبح کے وقت بچیوں کو چھوڑنے اور چھٹی کے وقت لینے جاتے ہیں گزشتہ ایک ہفتے سے وحید زمان ولد میر زمان ساکن ولیاء اور فیاض ولد خانزادہ ساکن جہا نگیرہ حال اعوان آباد حضرو اکثر چھٹی کے وقت سکول کے سا منے سڑک پر آجاتے ہیں اور نا زیبا الفاظ کستے ہیں اور قمیض اٹھا کر فحش حرکات کر تے ہیں ہم نے متعدد دفعہ ان کو منع کیا مگر یہ باز نہیں آتے تھانہ رنگو پو لیس نے دونوں جوانوں کے خلاف 294ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :