حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:46

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق میری ترجیح ترقیاتی منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ان کیلئے فنڈز بھی دستیاب ہیں اور ہم نے ان منصوبوں کو 31 مئی تک مکمل کرنا ہے یہ بات ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے کمیٹی روم میں ڈویلمپمنٹ سکیموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی افسران، LEO ایجوکیشن، CEOہیلتھ، ایکسین ہائی وے، ایکسین سمال ڈیمز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے علاوہ متعلقہ ضلعی افسران موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ادا کردہ ٹیکسوں سے جو وسائل پیدا ہوتے ہیں ان کو خرچ کر کے ترقیاتی منصوبہ جات شروع کیے جائیں۔ عوام کی پائی پائی امانت ہے اور ان وسائل کو مناسب انداز میں خرچ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبہ جات کو 31مئی تک مکمل کرنے کیساتھ ساتھ کوالٹی کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔ میں نے فیلڈ میں بہت کام کیا۔ بہت اچھے طریقے سے ان کاموں کی نگرانی کرسکتا ہوں، تمام افسران مقررکردہ ہدف کو جلد از جلد مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :