چیف جسٹس کے حکم پر بلوچستان کانسٹیبلری کی429 اہلکاروں کو وی آئی پی ڈیوٹی سے واپس بلالیا گیا

سپریم کورٹ کاوی آئی پیزکی سکیورٹی پرمامور اہلکار واپس بلانے کا اعلامیہ موصول ہو گیا ہے،ہم نے اہلکاروں کی واپسی کیلئے سارامیکنزم تیارکرلیاہے،ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ

ہفتہ اپریل 22:00

چیف جسٹس کے حکم پر بلوچستان کانسٹیبلری کی429 اہلکاروں کو وی آئی پی ڈیوٹی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب ثنار کے حکم پر بلوچستان کانسٹبلری کی429 اہلکاروں کو وی آئی پی ڈیوٹی سے واپس بلالیا گیااہلکار سیاسی،قبائلی،ریٹائرڈ پولیس آفسران ،ریٹائرڈ سینیٹرز اور سابق بیوروکریٹس کی سیکورٹی پر معمور تھے،،پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں بی سی کی331اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی،جو اس وقت مختلف شخصیات کی حفاظت پر ما مور ہیں ،ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کہ سپریم کورٹ کاوی آئی پیزکی سکیورٹی پرمامور اہلکار واپس بلانے کا اعلامیہ موصول ہو گیا ہے،ہم نے اہلکاروں کی واپسی کیلئے سارامیکنزم تیارکرلیاہے،ہمارے تین سوکے لگ بھگ اہلکاروزراء ججز،قبائلی و سیاسی عمائدین کیساتھ ڈیوٹی دے رہے ہیں،ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ہم نے انکی واپس کیلئے سمری بنا کر بجھوا دی ہے،،سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔