بی این پی گوادر سے لیکر ژوب تک صوبے کے عوام کیلئے امید کی ایک کرن بن چکی ہے ، سعید احمد ہاشمی

ہفتہ اپریل 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماء سعید احمد ہاشمی نے کہاہے کہ بی اے پی بلوچستان کے مایوس سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں سمیت گوادر سے لیکر ژوب تک صوبے کے عوام کیلئے امید کی ایک کرن بن چکی ہے اور یہ شاندار ومثبت اور تعمیری سیاست کی ایک خوشگوار تبدیلی کا آغاز ہے ،اور بی اے پی کو صوبے کے عوام اور ایک وسیع حلقے نے سینے سے لگایا ہے جوکہ خوش آئند ہے ،یہ بات انہوں نے اپنے مہمان خانے میں سینیٹر نصیب اللہ بازئی کی ایک نمائندہ وفد او رکوئٹہ سمیت دیگر اضلاع سے آئے ہوئے سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں پر مشتمل وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،سعید احمد ہاشمی نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک ماہ میں بلوچستان کی سیاست میں ایک نئی روح پھونک دی ہے جس کا واضح ثبو ت جوق درجوق بھر پور شمولیتیں ہیںاور اس انقلابی تبدیلی سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ نئی جماعت سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام محب وطن پاکستانی اور بلوچستانی ہے ،صوبے کی فضاء خوش آئند ہے ہم نے امن محبت اور خوشحالی ویکجہتی کا پرچم بلند کیا ہے اور صوبے کے عوام کو ایک نیا سیاسی پلیٹ فارم فراہم کردیا ہے اور یہ تبدیلی کا ایک روٹ ہے جس کے اچھے اور خوشگوار اثرات مربت ہونگے ،انہوں نے کہاکہ آئندہ چند دنوں میں اہم شخصیات پارٹی کا حصہ بننے والی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :