Live Updates

کسی کرپٹ جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے ، تحریک انصاف بلوچستان

بلوچستان کی عوام کو جان بوجھ کر نااہل حکمرانوں نے پسماندہ رکھا ،سردار خادم وردگ

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے الیکشن 2018 میں کسی کرپٹ سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے جماعت اسلامی والے مسلم لیگ ن کی زبان بول رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت بلوچستان کی عوام کا پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ جماعتیں بھی ان پر تنقید کررہی ہیںجن کے اپنے لیڈر کو بلوچستان کی قیادت کا ہی علم نہیں آصف زرداری سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ کوئٹہ آکر عوام کے درمیان اس طرح کھڑے ھوکر دیکھائیں بلوچستان کی عوام کی ساری امیدیں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام قوم پرست و مذہب پرست جماعتوں سے تنگ آچٴْکے ہیں بلوچستان کی عوام کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی بلوچستان کے نوجوانوں کو جان بوجھ کر غیر تعلیم یافتہ اور پسماندہ رکھا گیا انشاء اللہ ہم بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک بہترین منصوبہ اور پالیسی پیش کرینگے جس سے انشاء اللہ پورا بلوچستان تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات