Live Updates

ایک ہفتے کے اندر اگر پانی سمیت بنیادی مسائل حل نہ ہوئے تو 2018ء کی الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے،ڈاکٹر مسرور سیال

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) دیھ بجار بٹھی کے 8 سے زائد گوٹھوں کے مسائل حل نہ ہونے کے خلاف مشترکہ اجلاس، تحریک انصاف کے رہنما پہنچ گئے، مکینوں کی جانب سے پانی ، بجلی، گیس سمیت تمام سہولیات نہ ہونے کی شکایات، واٹر سپلائی کا پانی ہماری حسرت بن چکا ہے، زمینی بور کا پانی بھی بند ہے، علاقہ کربلا بنا ہوا ہے، ایک ہفتے کے اندر اگر پانی سمیت بنیادی مسائل حل نہ ہوئے تو 2018 کی الیکشن کا بائیکاٹ کریں گی: گوٹھ مکینوں کا اعلان، علاقہ مکینوں کے مسائل حل نہ ہونے کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے، الیکشن اور سیاست اپنی جگہ لیکن گوٹھ مکین اپنے دوست اور دشمن کو پہچان لی: پی ٹی آئی ملیر کے صدر ڈاکٹر مسرور سیال ودیگر کا خطاب، تفصیلات کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقے دیھ بجار بٹھی کے 8 سے زائد گوٹھ سانون خاصخیلی، نیک محمد بروہی، پیر بخش بروہی، عمر، بھادر ودیگر گوٹھوں میں پانی سمیت تمام بنیادی مسائل ملک کی 70 سالہ تاریخ میں حل نہ ہوسکے ہیں، گذشتہ دن علاقے کے مرکزی گوٹھ سانون خاصخیلی میں تمام گوٹھوں کے مکینوں کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں علاقہ معززین، سیاسی و سماجی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما ملیر کے صدر ڈاکٹر مسرور سیال، زونل انچارج خلیل گبول، عبدالرسول بلالی، حاجی دریاھ خان، اللہ رکھیو،وحید جوکھیو ودیگر نے شرکت کی، مشترکہ اجلاس میں شکایتوں کے انبار لگاتے ہوئے علاقہ معزز لعل محمد بروہی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پرانے ووٹر ہیں، گذشتہ 35 سالوں سے ووٹ دیکر ایم پی اے اور ایم این اے کو منتخب کرتے آئے ہیں لیکن ہمارے بنیادی حقوق اور مسائل حل نہیں کیئے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر انسانی حقوق کی بنیاد پر پانی بجلی گیس سمیت تمام سہولیات دی جائیں، سانون خاصخیلی گوٹھ کے سماجی رہنما راول خاصخیلی نے کہا کہ گوٹھ کے معصوم بچے اور عورتیں سروں پر برتن لیکر اس سخت گرمی میں دور دراز علاقوں سے پانی کی تلاش میں نکلتی ہیں، ہماری سیاسی تنظیموں کو اقتدار کی بھوک تو ہے ہماری عزت کی کوئی پرواھ نہیں، ہر الیکشن میں تمام مسائل حل کرنے کی خاطری کروائی جاتی ہے لیکن ایک بھی مسئلہ حل نہیں کیا جاتا، انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ہمارے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو آنے والی 2018 کی الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، اس موقع پر راھب بڑدی، محمد رمضان بروہی سمیت ودیگر مکینوں نے بھی اپنے گوٹھوں کے مسائل پیش کیئے، مشترکہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی صدر ڈاکٹر مسرور سیال نے کہا کہ الیکشن میں ووٹوں اور سیاسی شعبازی سے بالاتر ہوکر ہمیں اپنے گوٹھوں کے بنیادی مسائل حل کرنے چاہیئیں، انہوں نے کہا کہ جو لوگ مسلسل اقتدار میں رہنے کے باوجود گوٹھوں کو پانی جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر سکے ان کو دوبارہ ووٹ لیکر اقتدار میں آنے کا کوئی حق نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی کے مضافاتی لوگ اپنے دوست اور دشمن کی پہچان نہیں رکھیں گے تب تک ان کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے ،دوسری جانب مشترکہ اجلاس کے بعد علاقہ مکینوں نے پانی کی قلت کے خلاف میں روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی جو دھرنے میں تبدیل ہوگئی، جس کو علاقہ معززین اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات