گھگھر پھاٹک کے دو گوٹھوں میں ایک کروڑ 15 لاکھ کی بجلی اسکیم کا افتتاح، بجلی آنے پر مکینوں میں خوشی کی لہر پھیل گئی

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) گھگھر پھاٹک کے دو گوٹھوں سلطان کلمتی اور سانون کلمتی گوٹھوں کو ایک کروڑ 15 لاکھ کی بجلی اسکیم مل گئی، اسکیم کا افتتاح، بجلی آنے پر مکینوں میں خوشی کی لہر پھیل گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے گوٹھ سلطان کلمتی اور سانون کلمتی گوٹھوں کو ایک کروڑ 15 لاکھ کی بجلی اسکیم دی گئی، اسکیم کا افتتاح پیپلز پارٹی پی ایس 130 کے جنرل سیکریٹری قادر بخش بلوچ، ستار بٹ، یوسی چیئرمین ستار جوکھیو ودیگر نے کیا، بجلی آنے پر علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر پھیل گئی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے قادر بخش بلوچ نے کہا کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں کو تیزی سے بجلی پانی ودیگر سہولیات دے رہے ہیں،بجلی بنیادی ضرورت ہے، جو علاقہ مکینوں کو دینا ہمارہ فرض بنتا ہے، انہوں نے کہا کہ گوٹھون میں پانی کی قلت کا نوٹیس لیکر فوری طور پر گوٹھ مکینوں کو پانی بھی دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آنے والی الیکشن چیلنج ہے، ملیر سے اکثریت سے کامیاب ہونگے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ یہاں پر کسی نے کام نہیں کیا، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مشرف کا دور بھی یاد ہے، جب کراچی کی بستیاں پانی کی ایک بوند کے لیئے تڑپتی تھی، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہے ہیں، آنے والی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں،صوبائی و قومی حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی۔