سکھر پولیس کا سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری ایکشن ،ضلع بھر میں تعینات 300سے زائد پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی سے واپس بلا لیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) سکھر پولیس کا سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری ایکشن ،ضلع بھر میں تعینات 300سے زائد پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی سے واپس بلا لیا ، اہلکار ، سیاسی ، غیر سیاسی ، سرکاری افسران سمیت مذہبی شخصیات کیساتھ سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے ، سکھر پولیس کے پریس ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری ایکشن لیتے ضلع بھر میں 300 پولیس اہلکاروًں کو سیکیورٹی سے واپس بلا لیا ہے واپسی ہونے والے تمام اہلکاروں نے پولیس لائن میں رپورٹ کر دی ہے ، واپس بلائے جانے والے اہلکار سیاسی , غیر سیاسی , سرکاری افسران سمیت مذہبی شخصیات کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے اہلکاروں نے پولیس لائن میں رپورٹ کر دی ہے جو اب متعلقہ تھانوں پر تعینات کئے جائینگے واضع رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایسے افراد جو قانونی طور پولیس اہلکار بطور سیکیورٹی لینے کے اہل نہیں ان سے سیکیورٹی فوراً واپس لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔