نیشنل ہائی وے پرگنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر نوجوان تیز رفتار ٹرک کے نیچے آکر جاںبحق

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) نیشنل ہائی وے پرگنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر نوجوان تیز رفتار ٹرک کے نیچے آکر جاںبحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روہڑی کے تھانہ دبر کی حد نیشنل ہائے وئی کلر گوٹھ موڑ کے قریب سانگی سے کرن شوگر ملز گنے کی فصل سے بھری ٹریکٹر ٹرالی جا رہی تھی کہ اچانک ٹریکٹر ٹرالی پر لیٹا ہوا شخص قطب الدین گر گیا اور اس پر تیز رفتار ٹرک چڑ دوڑا جس کے نتیجے میں قطب الدین موقع پر ہی جانبحق ہوگیا نعش کو روہڑی تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جاںبحق ہونے والے شخص کا تعلق سانگی کے نواحی گائوں بتایا جاتا ہے اورنوجوان گھر کی کفالت کیلئے مزدوری کرتا تھا نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :