وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان پیر کو دو روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچیں گے،

منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:24

وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان پیر کو دو روزہ سرکاری دورہ پر ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان (کل( پیر کو دو روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچیں گے جہاں وہ منگل کو شنگھائی تعاون کی تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورہ کے پہلے روز وزیر دفاع اپنے چینی ہم منصب وی فینگ ہی سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ ملاقات کے دوران دونوں ممال کے مابین دفاعی تعاون میں مزید اضافہ کیلئے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خرم دستگریر شنگھائی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے ہمراہ چین کے صدر ژی جن پنگ (Xi Jin Png) کے ساتھ بھی اہم گروپ ملاقات میں شرکت کریں گے۔ وزیردفاع اسی روز شنگھائی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع سے علیحدہ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوسرے روز وزیر دفاع عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر رکھیں گے۔

وہ موسیقی میلہ میں بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان کا فوجی بینڈ بھی اس میلہ میں حصہ لے رہا ہے۔ ایس سی او بین الحکومتی تنظیم ہے جس کی 15 جون 2001ء میں شنگھائی میں بنیاد رکھی گئی اور تنظیم کے اراکین میں چین، قزاخستان، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔ پکستان اور بھارت کو گزشتہ برس آستانہ سربراہ اجلاس کے دوران مستقل رکنیت دی گئی تھی۔