جنسی ہراسگی کا معاملہ، چیف جسٹس نے حکم جاری کردیا

ہفتہ اپریل 22:43

جنسی ہراسگی کا معاملہ، چیف جسٹس نے حکم جاری کردیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور کے مینٹل ہسپتال میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے مینٹل ہسپتال میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے صورتحال کے جائزے کے لیے دو رکنی کمشن تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ایڈووکیٹ عائشہ حامد اور ایڈووکیٹ ظفر کالانوری ہسپتال کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے کافی عرصہ پہلے جب مینٹل ہسپتال کا دورہ کیا تھا تو پتہ چلا تھا کہ وہاں بچیوں کو جنسی ہراساں کیا جاتا ہے۔ مینٹل ہسپتال میں پیاز کی جگہ شیرا دیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ مینٹل ہسپتال علاج گاہ نہیں بلکہ جیل ہے، پتہ چلا ہے وہاں مریض اپنی حاجت بھی بستر پر کر دیتے ہیں، خواتین مریضوں کو بھی مرد ورکرز دیکھتے ہیں۔ عدالت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں ڈائریکٹر کی خالی اسامی پر تعیناتی کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔