Live Updates

مفکر پاکستان ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کی 80 ویں یوم وفات کے موقع پر چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں یوم اقبال کے موقع پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کا عنوان فکر اقبال اور مسلمانوں کا زوال تھا تقریب سے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اقبال کا یوم وفات ہے ، اقبال نے پوری دنیا کو اپنی شاعری سے افکار کیا ، برصغیر میں اقبال سے بڑا کوئی مسلمان نہیں تھا ، اقبال کی شاعری سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا آج کے دن کی بہت بڑی اہمیت ہے ، اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا ، قائد اعظم کی یہ خواہش تھی جو خواب اقبال نے دیکھا وہ پورا ہو ، ستر برس گزر گئے ، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو برابری کا اختیار نہیں مل سکا ، عمران خان دو نہیں ایک پاکستان چاہتے ہے آج کے دن ہم علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہے اقبال کاآدھا خواب تو پورا ہو گیا باقی کا خواب تحریک انصاف پورا کرے گی ، انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ شدید مشکلات کا شکار ہے ہم سب اقبال کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر چیلنجیز کا مقابلہ کر سکتے ہے اور قائد اعظم کی مثالی طرز حکومت سے سبق حاصل کر کے آگے بڑھ سکتے ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور شعیب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کے فکر کو ہمیں آگے لیکر بڑھنا ہے اقبال کے پیغام میںبہت بڑا پیغا م ہے ، اقبال کے نظریے کو ہمیں پھیلانا ہوگا ، اقبال کی فکر سے ہم بہت کچھ سیکھ سیکھتے ہے، تحریک انصاف اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی ، تقریب میں حاجی کرامت کھو کھر ، جمشید اقبال چیمہ ، اعجاز ڈیال ، ظہیر عباس کھو کھر ، احمد علی بٹ ، فیاض بھٹی ، شبیر سیال ، زبیر نیازی ، مہر واجد عظیم ، آجاسم شریف ، خالد گجر ، حافظ فرحت عباس ، وقار ملک ، زمان نصیب ، غلام محی الدین دیوان ،عاطف چوہدری ، یاسر گیلانی ،سرفراز کھو کھر، میاں اکرم عثمان ، علی امتیاز وڑائچ، فاروق شاہ ، عرفان احمد اور اشتیا ق ملک سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات