میاں برادران نے ہمیشہ ملک وقوم کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ‘ عثمان ابراہیم

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:55

․ گوجرانوالہ ۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے پورے ملک میں عوام کی خدمت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ میاں برادران نے ہمیشہ ملک وقوم کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے عوام ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہاروزیر مملکت برائے انسانی حقوق بیر سٹر عثمان ابراہیم نے عمرہ کی ادئیگی کیبعد اپنے مر کزی دفتر میں پر نسپل اسلامیہ کا لج پرویز ختر سمیت دیگر سیاسی رہنماوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور اقتدار میں اس ملک کی عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردارا دا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ حق اور سچ کا سورج ہمیشہ طلوع رہتا ہے جبکہ جھوٹ کے غبارے سے جلد ہوا نکل جاتی ہے مسلم لیگ ن کے ووٹر اور سپورٹر چٹان کی مانند تاحیات مرکزی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کیساتھ آج بھی کھڑے ہیں،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جو 2013 سے 2018 ء تک ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کرتی رہی مخالفین کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے ملکی ترقی کے ایجنڈے پر ہر صورت اپنے منشور کے مطابق مسلم لیگ ن کم وسائل کے باوجود پورے پاکستان میں عوامی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔