کمشنر گوجرانوالہ کا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام لگائے گئے جش بہاراں میں دستکاریوں کی نمائش کا دورہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:55

گوجرانوالہ ۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن بہاراں 2018 جناح اسٹیڈیم میں جاری ہے، گزشتہ روز کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر)محمد آصف نے دستکاریوں کی نمائش کا دورہ کیا اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے دستکاروں کے کام کی معائنہ کیا اور ان کے فن کی تعریف کیااس موقع پر انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز کے پروگرامز سے نہ صرف ہمارے معاشرے میں تفریح کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ گوجرانوالہ کی عوام کوپاکستان بھر کے دستکاروں کے فن دیکھنے اورایک چھت تلے ہینڈ کرافٹ خریدنے کا موقع بھی ملے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کے گوجرانوالہ آرٹس کونسل اس طرز کے پروگرامز کرواتی رہے گی ۔ جشن بہاراں میں ثقافتی پروگرامز اور دستکاریوں کی نمائش اتوار 22اپریل تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ کی آمد کے موقع پر خوب آتش بازی کی گئی اور ان کو خوش آمدکہا گیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سعید خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل حلیم خان نے کمشنر گوجرانوالہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ میلہ کی اختتامی تقریب آج جناح اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس میں نارووال کے فوک گلوکار فضل جٹ، سندھ کی فنکارہ بشریٰ ماروی، اور روبی ریشما ں اور مقامی فنکار پرفارم کریں گے۔