Live Updates

میاں نواز شریف ایک نظریہ کانام ہے جو قوم کی سوچ بن چکا ہے جسے لوگوں کے دلوں سے نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں،چوہدری محمد اکرم

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:55

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام اور سینئر نائب صدر تحصیل سیالکوٹ عبدالمجید بٹ ہرڑنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کو سیاست سے آئوٹ کرنے والوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے بلکہ نام نہاد سیاستدان آئندہ عام انتخابات میں قوم کے ہاتھوں سیاست سے ہمیشہ کے لیے آئوٹ ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک نظریہ کانام ہے جو قوم کی سوچ بن چکا ہے جسے لوگوں کے دلوں سے نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں مقدمات اور انتقامی کارروائیاں ان کا راستہ نہیں روک سکتی انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی پی ٹی آئی اپنے صوبے کی کارکردگی بارے پہلے عوام کو آگاہ کریں صرف جھوٹ کے ذریعے قوم کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف زرداری ایک ہی سکہ کے دورخ ہیں جو اپنے اپنے مفاد کی خاطر ملک کی ترقی کے خلاف گٹھ جوڑ کر کے ملک کی سا لمیت کو نقصان کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی سازشیں ختم ہونے والی ہیں ۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی ۔ ہم پاکستان مسلم لیگ ن کو مل کر اور زیادہ مضبوطی فراہم کریں گے اور ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کا ساتھ دیں گے میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ۔ ووٹرز اپنا دل چھوٹا نہ کریں ‘جب کچھ نہیں ملتا ہے تو نظریہ ضرورت کا سہارا لیا جاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات