ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 7پاکستانی مسافروں کو ایف آئی اے حراست میں لے لیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:55

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر ترکی داخل ہونے والے 7پاکستانی مسافروں کو وطن واپسی پر حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے غیر قانونی طور پر ترکی داخل ہونے والی7پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ گرفتار ہونے والے مسافر یورپ جانے کے لئے غیر قانونی طور پر ترکی داخل ہوئے تھے ۔ مسافروں کو ترکی سے براستہ شارجہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ بھیجا گیا ہے ۔ ایف آئی اے نے گرفتار مسافروں کو تحقیقات کیلئے گوجرانوالہ منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :