پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی وتحصیل عہدیداران کا اجلاس

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:55

رحیم یارخان۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی وتحصیل عہدیداران کا اجلاس ضلعی صدر میاں خالد شاہین کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا، جس میں شعبہ خواتین کی ضلعی صدر محترمہ نسرین ریاض، تحصیل صدر محمد اقبال اختر خان ودیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں خالد شاہین نے کہاکہ بہاولپور ورکر کنونشن میں رحیم یارخان سے سینکڑوں کی تعداد میں جس طرح ورکرز نے شرکت کرکے ن لیگ سے اپنی بھرپور وابستگی کا یقین دلایا وہ لائق تحسین ہے اس پر میں سب ورکرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ورکرز کنونشن میں چند غنڈہ عناصر نے ہمارے ایک کارکن راناشبیر کو زدوکوب کیا اس کی وہ بھرپورمذمت کرتے ہیں اور اعلی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کی مکمل انکوائری کروائیں اور واقعہ میں ملوث ان غنڈہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا میاں نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں راج کررہے ہیں، ہم کل بھی میاں محمد نوازشریف کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔