رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:55

رحیم یارخان۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری60سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی جبکہ خاتون سمیت مزید2متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا تفصیل کے مطابق کوٹ سبزل کی رہائشی 60سالہ اکلو مائی کو ورثاء نے کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجہاں60سالہ اکلو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اوردم توڑگئی، اسی طرح خاتون سمیت مزید2افراد ڈہرکی (سندھ)کارہائشی 50سالہ منصور احمد اور صادق آباد کی رہائشی50سالہ عذرا بی بی کو ور ثاء نے کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں ان متاثرہ افراد کوطبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :