کوئٹہ میں تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے تبلیغی جماعت کے 4افراد جاں بحق، 3زخمی

ہفتہ 21 اپریل 2018 23:03

کوئٹہ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) کوئٹہ میں تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے تبلیغی جماعت کے 4افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات کوئٹہ کے نواحی علاقے سملی کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے تبلیغی جماعت کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4افراد عبدالقیوم سومرو ، ارسلان ،دوست محمد ،امان اللہ جاں بحق جبکہ تین افراد امد د علی ،گل محمد، یاسین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں اورزخمیوں کوفوری طور پر بولان میڈیکل ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔