کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ نے 2لوکل بسوں ،تین پک اپ اور ایک رکشہ بند کرنے کے علاوہ 15گاڑیوں کو چالان کردیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 23:03

کوئٹہ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن عبداللہ کھوسہ نے خستہ کنڈیشن،منسوخ شدہ لوکل بسوں ،جعلی پرمٹ ہولڈررکشوں اور بغیر پرمٹ والی پک اپ گاڑیوںکے خلاف یونیورسٹی چوک سریاب اور نیواڈہ سرکی روڈ پر کریک ڈائون کرتے ہوئے 2لوکل بسوں ،تین پک اپ اور ایک رکشہ بند کرنے کے علاوہ 15گاڑیوں کو چالان کردیا ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سریاب سیف اللہ کتھران، ٹریفک پولیس ،ڈسٹرکٹ پولیس اور آرٹی اے کا عملہ بھی موجودتھے۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ عبداللہ کھوسہ نے کہاکہ خراب اور کنسل شدہ لوکل بسوں اور جعلی پرمٹ پر چلنے والی رکشوں اوربغیر پرمٹ پک اپ وسوزکی کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خراب کنڈیشن لوکل بسوں، جعلی رکشوں اور بغیر پرمٹ پک اپ کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بھی درپیش ہیں اس کے علاوہ ضلعی ٹرانسپور ٹرزکے کارروبار کو متاثر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لوکل بس مالکان کو کئی بار اپنی بسوں کی کنڈیشن درست کرنے اور منسوخ شد ہ بسوں کی جگہ نئی ماڈل بسیں لانے کا کہا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مختلف روٹ پر پرانی اور خستہ حال بسیں چلانے سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہونے کے علاوہ شہر میں ٹریفک پر برا اثر پڑرہا ہے۔ان خستہ حال بسوں کے خلاف کارروائی کا عمل جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ جعلی پرمٹ پر چلنے والی رکشوں اور بغیر پرمٹ پک اپ ،وسوزکی گاڑی کی وجہ سے شہر میں رش ہیں ان کے خلاف کارروائی سے جہاں ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا وہی ٹیکس کی مد میں سرکاری خزانے کو بھی فائد ہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ جعلی پر مٹ ہولڈز کے خلاف کارروائی شہر کے علاوہ نواحی علاقوں تک پھیلائی جائے گی اس سلسلے میں پولیس ،ٹریفک پولیس اور دیگر ادارئوں کی مدد سے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جن پک اپ مالکان نے کراچی سے پرمٹ لیے ہیں وہ این ائو سی حاصل کرکے کوئٹہ سے بھی پرمٹ حاصل کریں وگرنہ ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام کراچی کے پرمٹ ہولڈر پک اپ بند کردئے جائیں گے ۔کیونکہ ان کی وجہ سے ہمارے صوبے کو ٹیکس کی مد میں سالانہ کرڑوں روپے نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔