شعبہ تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی،

جتنی بھی قو موں نے ترقی کی ہے سب تعلیم ہی کے مرہون منت ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم محمد فاروق کاکڑ کا ورکشاپ سے خطاب

ہفتہ 21 اپریل 2018 23:03

کوئٹہ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم محمد فاروق کاکڑ نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ کاوشیں بروئے کار لائے جائیں گی ۔ تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے آج دنیا میں جتنی بھی قو موں نے ترقی کی ہے سب تعلیم ہی کے مرہون منت ہیں یہ بات انہوں نیبیکٹکے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کے دوران کی ۔

اس موقع پر جوائنٹ ڈاکٹر ہائر ایجویکشن ارباب حمید ڈائریکٹر بیکٹ بختیا ر احمد اور اساتذہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تہیہ کیا ہے کہ شعبہ تعلیم پر وافر مقدا ر میں فنڈ زخرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فنی اور تیکنیکی تربیت کے بغیرہم جدید معیاری تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اساتذہ قوم کے سرمایہ اور طلباء ہمارا مستقبل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اپنے تجربے اور تربیت سے حاصل ہونے والے فنی اور تعلیمی مہارتوں سے استفادہ کرتے ہوئے دورے جدید کے مقابلے کیلئے تیار کرائیں ۔ کیونکہ اس دور جدید میں قوموں کی تقدیر علم سے وابستہ ہے زیر تربیت اساتذہ اس طرح کے مواقع ضائع نہ کریں بلکہ اس طرح کے تربیتی کورس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ اور اس سے بھر پور استفادہ حاصل کرکے ملک کے مستقبل کے معماروں کوبہتر انداز میں تعلیم دے سکیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ارباب حمیدکہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے دریں اثناء ڈائریکٹر بیکٹ بختیار احمد نے ٹریننگ کورس کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی تقریب کے اختتام پر اساتذہ کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے اور ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم کو بھی شیلڈ سے نوازہ گیا ۔

متعلقہ عنوان :