ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ اور ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کو برداشت نہیں کریں گے ،کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمن

ہفتہ 21 اپریل 2018 23:05

کوئٹہ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر زیارت نے مانگی ڈیم زیارت کا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کو مانگی ڈیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔کمشنر سبی ڈویژن نے پراسپیکٹ پوائنٹ پر ضلع زیارت کے تمام محکموں کے آفیسران کے اجلاس کی صدارت کی اور مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا،ڈپٹی کمشنر زیارت بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام محکموں کے آفیسران نے اپنے محکموں کے بارے میںکمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر زیارت کو بریفنگ دی ۔کمشنر سبی ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ تمام آفیسران ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور عوام کی خدمت کو شعار بنا کر خدمات سرانجام دیں اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کریں ۔انہوں نے کہا ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کو برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آفیسران عوام کے خادم بن کر کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :